فراڈ کیس: قاسم ضیا کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا‘احتساب عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج خاقان بابر نے پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر قاسم ضیا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ قاسم ضیاءکو گزشتہ روز فراڈ کیس میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب حکام کی جانب سے احتساب عدالت میں مو¿قف اختیار کیا گیاکہ قاسم ضیا 80 ملین سے زائد کے فراڈ میں ملوث ہیں تاہم ان سے ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔ نیب حکام نے مزید مو¿قف اختیار کیا کہ قاسم ضیا کے خلاف 82 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ قاسم ضیاءکا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ تاہم عدالت نے استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے قاسم ضیاءکو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔ قاسم ضیاءعدالت میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر جیالے بھی موجود تھے جو نعرے بازی ”قاسم ضیاءکو رہا کرو“ کرتے رہے۔
قاسم ضیائ/ جیل بھیج دیا