کالاباغ ڈیم کے حوالے سے کوئی سوال جواب نہیں ہو گا، وزیراعظم کا صحافی کو جواب
سکھر (آئی این پی) وزیراعظم میاں نواز شریف نے سکھر کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر ایک صحافی کے کالاباغ ڈیم سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں آپ کے سوال کا جواب نہیں دینا چاہتا۔ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے کوئی سوال جواب نہیں ہوگا۔ واضح رہے مسلم لیگ (ن) کافی عرصہ پہلے کالا باغ ڈیم کی حمایت کرتی تھی تاہم اب کچھ عرصے سے کالاباغ ڈیم پاکستان کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر صرف کالا باغ دیم ہی بنا دیا جائے تو ملک کے توانائی کے مسائل کے ساتھ ساتھ ہرسال سیلاب کے سنگین معاملے سے بھی جان چھوٹ سکتی ہے۔