سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز آج صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک بند کردیے گئے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح نو بجے بند کردئیے گئے جو چوبیس گھنٹے بعد اتوار کی صبح نو بجے کھل جائیں گے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سی این جی اسٹیشن گیس لوڈ مینجمنٹ کے شیدول پرعمل نہیں کرے گا تو اس سی این جی اسٹیشن کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسے مزید چوبیس گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی