ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین کے چھوٹے بھائی اور حقانی نیٹ ورک کے آپریشنل کمانڈر بدرالدین حقانی ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی اخبار
نیویارک ٹائمز نے اعلی امریکی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اگرچہ ڈرون حملے پاکستان اور امریکا کے درمیان کشیدگی کی اہم وجہ ہیں اہم ان حملوں میں ایک اہم عسکریت پسند رہنما کی ہلاکت کی اطلاع ہے،حکام کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں کئے گئے ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا آپریشنل کمانڈر بدرالدین حقانی جو رواں سال افغانستان میں امریکی اڈوں پر حملے کا اہم ملزم تھا،ہلاک ہو گیا ہے،اخبار کے مطابق حقانی نیٹ ورک نے تاحال جہادی ویب سائیٹ پر بدرالدین حقانی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی،امریکی حکام کے حوالے سے اخبار کا کہنا ہے کہ اگرحقانی نیٹورک بدالدین کی ہلاکت کی تصدیق کرتا ہے تو یہ افغانستان میں امریکی اتحادیوں کے لئے بڑا فائدہ ہے،اخبار کے مطابق سراج الدین حقانی کے بعد بدرالدین حقانی حقانی نیٹورک کا دوسرا اہم رہنما ہے،اوردونوں بھائی وزیرستان سے افغانستان میں اہم فوجی اڈوں پر حملوں میں براہ راست ملوث ہیں،واضح رہے جمعہ کو علی الصبح شوال وادی میں تین مختلف جگہوں میں چھ ڈرون حملے فائر کئے تھے جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے تھےہلاک ہونےو الوں میں دو سیکورٹی اہلکار اور ایک مقامی طالبان کمانڈر بھی شامل تھا،اخبار کے مطابق کانگریس کی طرف سے اوباما انتظامیہ پرنوستمبر تک حقانی نیٹ ورک کو ایک عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلہ کے لئے دباؤہے ۔اخبار کے مطابق پاک فوج کی طرف سے عسکریت پسندوں کے خلاف ایف سولہ طیاروں کے استعمال کی تجویز کو اوباما مسترد کر چکے ہیں۔اوباما عسکریت پسندی کے علاقوں میں جہاں پاکستان کنٹرول کھو چکا ہے وہاں ڈرونز سے کارروائیوں کو زیادہ مؤثر قرار دیاہے،