کمانڈر سمیت 2 طالبان سنگسار‘ 9 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخی کے خلاف مظاہرہ

25 اگست 2011
کابل (نیوز ایجنسیاں) افغان الیکشن کمشن کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے تحت 9 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخی کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ پارلیمنٹ نے بھی الیکشن کمشن کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ ادھر دھماکے اور تشدد کے واقعات میں ضلع کونسل کے رکن شیرین آغا سمیت 3 سرکاری اہلکار ہلاک اور 14 طالبان شہید ہو گئے۔ ہلمند کے گا¶ں تریخ زبیر میں معمر شخص کو جاسوسی کے شبہ میں قتل کرنے پر مشتعل افراد نے طالبان کمانڈر کمانڈر اور اس کے ساتھی کو پتھر مار کر قتل کر دیا۔
افغان الیکشن کمشن