انجلینا مرکل دنیا کی بااثر ترین خاتون‘ ہلیری دوسرے نمبر پر

25 اگست 2011
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) فوربز کے مطابق جرمن چانسلر انجلینا مرکل دنیا کی بااثر ترین خاتون قرار دی گئی ہیں۔ امریکہ کی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن دوسرے ‘ برازیل کی صدر تیسرے اور امریکہ کی خاتون مشعل اوباما آٹھویں نمبر پر ہیں۔ سونیا گاندھی 7 ویں پر لیڈی گاگا 11 ویں اور انجلینا جولی 29 ویں نمبر پر ہیں۔ٹی وی ہوسٹ اوپراونفرے 14 ویں اوہیری پوٹر سیریز کی خالق جے کے رولنگ دنیا کی 16 ویں طاقتور ترین خاتون قرار پائیں جبکہ امریکہ کی سابق صدارتی امیدوار سارہ پالن کو دنیا کی 34 ویں طاقتور ترین خاتون قرار دیا گیا۔
بااثر خواتین