کوئٹہ: ٹارگٹ کلنگ میں ڈی جی خان سے گئے 3 افراد سمیت 5 قتل

25 اگست 2011
کوئٹہ (بیورو رپورٹ + مانیٹرنگ ڈیسک + ایجنسیاں) ٹارگٹ کلنگ کے دوران ڈی جی خان سے شکار پر گئے 3 افراد سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ سورینج اور شاہرگ میں نامعلوم مسلح افراد نے 3 مائنز پر حملہ کر کے مشینری کو آگ لگا دی۔ کوئٹہ کے علاقے جناح ٹا¶ن میں مسجد میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔ دالبندین اور نوتالی میں ایک ٹرک ڈرائیور سمیت 2 افراد کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے میں بٹیر کا شکار کرنے کے لئے ڈیرہ غازی خان سے آئے 3 افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ سجاد‘ ندیم اور سعید کی نعشیں آبائی علاقے پہنچنے پر ہر طرف کہرام مچ گیا۔ ادھر کوئٹہ کے علاقہ کلی شابو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاںبحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
5 قتل