شمالی وزیرستان میں مبینہ جاسوس قتل، مہمند ایجنسی: بارودی سرنگ پھٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

25 اگست 2011
میرانشاہ+ خیبر ایجنسی (نامہ نگاران+ نیوز ایجنسیاں) شمالی وزیرستان میں امریکہ کیلئے جاسوسی کے الزام پر ایک افغان باشندے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا جبکہ باڑہ اکاخیل میں شدت پسندوں کیخلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جس پر درجنوں خاندان پشاور منتقل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان باشندے کی نعش نالے سے ملی، نعش کے قریب سے ملنے والے خط کے مطابق یہ جاسوس تھا۔ مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 3سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
آپریشن