مغربی ملکوں اور اقوام متحدہ کو بلوچستان کے معاملے پر مداخلت کرنی چاہئے: براہمداغ

25 اگست 2011
جینوا (آئی این پی) نواب اکبر بگٹی کے بیٹے براہمداغ بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک سیاستدان ہیں اور حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ان کے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ پرامن سیاست کے قائل ہیں اور مسلح مزاحمت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ براہمداغ پاکستان سے افغانستان فرار ہوئے جہاں سے سوئیٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن وہ مسلح جدوجہد کرنیوالوں کے آزاد بلوچستان مطالبے کے حامی ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور مغربی ملکوں کو بلوچستان کے معاملے پر مداخلت کرنی چاہئے ۔
برآہمداغ