کراچی (اے پی اے) کراچی کے حالات کے خلاف جامعہ کراچی اور این ای ڈی کے طلبہ نے امن ریلی نکالی۔ شرکاءنے جامعہ کے مرکزی دروازے سے این ای ڈی تک مارچ کیا۔ شرکاءنے پاکستانی پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امن قائم کرنے کے مطالبات درج تھے۔ شرکاءنے کہا کہ صرف پاکستانی ہیں تمام قومیتوں سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں سے ڈریں گے نہیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ طلبہ نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات آپس میں لڑانے کی سازش ہے۔
طلبہ ریلی
طلبہ ریلی