شدید مزاحمت‘ احتجاج‘ جلاﺅ‘ گھیراﺅ‘ فائرنگ کے بعد لیاری میں آپریشن م¶خر

25 اگست 2011
کراچی (تنویر بیگ+ کرائم رپورٹر) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز سرجیکل آپریشن کا حکومتی دعویٰ پھر دھرا رہ گیا ہے۔ شدید مزاحمتاحتجاججلاﺅ گھیراﺅ اور فائرنگ کے بعد لیاری میں آپریشن موخر کر دیا گیا جبکہ اورنگی کٹی پہاڑی‘ محمد پور‘ عیسیٰ نگری‘ پی آئی بی‘ پرانی سبزی منڈی‘ خمیسو گوٹھ‘ نیو کراچی‘ گلستان جوہر اور پہلوان گوٹھ میں محاصرہ کیا گیا‘ چھاپے مارے گرفتاریاں کی گئیں رینجرز نے 14 افراد کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ‘ دھماکہ خیز مواد‘ منشیات اور تین گاڑیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ وزیر داخلہ رحمن ملک نے اظہار اطمینان کیا آپریشن مخصوص علاقوں میں نہیں کیا جا رہا جہاں ٹارگٹ کلنگ اور جرائم ہوئے وہاں کارروائی کی جائے گی‘ رحمن ملک نے رینجرز اور پولیس کو اضافی فنڈز دینے کا بھی اعلان کیا‘ لیاری میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے لیاری سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کےلئے رینجرز اور پولیس نے منگل کو رات گئے پیش قدمی شروع کی تھی اور پہلے مرحلے میں لیاری کا محاصرہ کیا تھا تاہم رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچتے ہی لیاری کے علاقوں سنگو لین‘ گل محمد لین اور عثمان پارک کے قریب خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر احتجاج شروع کر دیا سڑکوں پر ٹائر بھی جلائے۔ اس دوران لی مارکیٹ‘ سالار کمپاﺅنڈ اور لیاری کے مختلف مقامات پر مسلح افراد نے سڑکوں پر نکل کر فائرنگ کی۔ اس صورتحال کے بعد لیاری میں آپریشن کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا گیا اور پولیس لی مارکیٹ سے پسپا ہو گئی البتہ رینجرز کو لیاری کے اطراف میں تعینات رہنے کا حکم دیا گیا۔ لیاری میں آپریشن موخر کئے جانے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے اورنگی ٹاﺅن‘ کٹی پہاڑی‘ محمد پور اور دیگر علاقوں کا محاصرہ کر کے کارروائی کی اور پہلے سے طے شدہ مقامات پر چھاپے مارے اس دوران اورنگی کٹی پہاڑی سے خطرناک مطلوب ملزم بالو کے بھائی سمیت 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور مبینہ طور پر اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ 8 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لی گئیں۔ عیسیٰ نگری اور پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں میکاسا اپارٹمنٹ‘ سلطان کمپلیکس‘ یونائیٹڈ اپارٹمنٹ‘ عظمت سینٹر‘ پی آئی بی اور بلوچ پاڑہ میں گھروں کی تلاشی لے کر 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا گلستان جوہر‘ خمیسو گوٹھ‘ نیو کراچی اور ملیر میں پولیس نے رینجرز کی مدد سے آپریشن کر کے مشتبہ افراد کو گرفتار اور اسلحہ و منشیات وغیرہ برآمد کی۔
آپریشن م¶خر