ایل پی جی کی قیمت بڑھتے ہی شہر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ

25 اگست 2011
لاہور (اپنے نمائندے سے) صوبائی دارالحکومت سمیت مضافاتی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت بڑھتے ہی شہر کی چھوٹی ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی ایل پی جی کے بڑھنے والے نرخوں کا سہارا لیکر ازخود ہی کرایوں میں ڈبل اضافہ کر دیا اور مقرر کردہ کرایوں سے زائد کرایہ وصول کرنے لگے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے حکام نے بھی شہریوں کو ٹرانسپورٹروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا۔ رکشہ ٹیکسی اور ویگن مالکان نے ایل پی جی کے نرخوں میں اضافہ سے بڑھ کر کئی گنا زیادہ کرایوں میں پیشگی اجازت کے بغیر ہی اضافہ کر دیا ہے۔
کرایہ اضافہ

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...