راجن پور فیلڈ کی بندش‘ لاہور کی صنعتوں کو مسلسل 9 روز گیس کی سپلائی معطل رہے گی

25 اگست 2011
لاہور (سٹاف رپورٹر) 28 اگست سے سالانہ مرمت کے لئے راجن پور گیس فیلڈ کی بندش کے پیش نظر سوئی ناردرن نے لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت لاہور کی صنعتوں کو مسلسل 9 دن تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ کمپنی نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ لاہور ‘ ساہیوال اور شیخوپورہ ریجن کی انڈسٹری کو 29 اگست سے 15 ستمبر 2011ءفیصل آباد‘ ملتان‘ گوجرانوالہ‘ بہاولپور اور اسلام آباد کی انڈسٹری کو یکم ستمبر تا 9 ستمبر 2011ءتک گیس بند رہے گی جبکہ لاہور کے نواح میں واقع 2 آئی پی پی ایز 29 اگست سے 17 ستمبر تک گیس فراہمی بند رکھی جائے گی جبکہ پنجاب کی کھاد فیکٹریوں کو 27 اگست سے 16 ستمبر 2011ءتک لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم سی این جی صارفین کو 27 اگست سے 4 ستمبر 2011ءبلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
گیس سپلائی