لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 98مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 762ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ان میں لاہور میں 86جبکہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں ان کی تعداد 12بتائی جا رہی ہے۔ لاہور میں مریضوں کی تعداد تشویش ناک حد تک 681 پورے پنجاب سے زیادہ ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق بارشوں سے جمع ہونیوالے پانی پر ڈینگی کا مچھر تیزی سے پرورش پاتا ہے۔
ڈینگی
ڈینگی