سپریم کورٹ میں اقلیتی جج کی تعیناتی سے متعلق دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی گئی

25 اگست 2011
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے عدالت عظمیٰ میں ایک جج اقلیتوں سے لینے کے متعلق دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔ درخواست ذوالفقار بھٹہ نے دائر کی تھی جس میں انہوں نے استدعاکی تھی کہ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے جج جسٹس جاوید اقبال کی خالی سیٹ پر اب کسی اقلیتی جج کو تعینات کیا جائے جو جج بننے کی اہلیت پر پورا اترتا ہو۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار غیر متعلقہ فرد ہے اور اس کا کوئی حق متاثر نہیں ہوا اس کے علاوہ سپریم کورٹ اس درخواست کیلئے مناسب فورم نہیں ہے۔
اعتراضات / واپس