اجتماعی قبریں: عالمی برادری‘ انسانی حقوق کی تنظیمیں اب جاگ جائیں: میر واعظ

25 اگست 2011
اسلام آباد (سکندر شاہین / دی نیشن رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں اجتماعی قبروں کی دریافت پر عالمی برادری کی توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جاگے اور اپنا کردار ادا کرے۔ سرینگر سے دی نیشن سے گفتگو کرتے ہوئے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے اقوام متحدہ عالمی عدالت انصاف‘ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ‘ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ گذشتہ دو عشروں سے جاری انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں پر اٹھ کھڑے ہوں‘ ہمیں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ 1989ءسے لاپتہ ہونے والے ہزاروں کشمیری نوجوان ان قبروں میں دفن ہیں‘ اب بہت ہو چکا ہے‘ سلامتی کونسل کی قراردادیں بھارتی جارحیت کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔ دریں اثناءآل پارٹیز حریت کانفرنس کے اسلام آبا د میں سینئر رہنما سید یوسف نسیم 1989ءسے 10436 کشمیری لاپتہ ہیں‘ یہ لوگ بھارتی فورسز کی دہشت گردی کے شکار ہوئے ہیں۔
میرواعظ

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...