سرینگر (این این آئی) بھارت نے 330 میگاواٹ کشن گنگا پن بجلی پراجیکٹ کے ڈیم کی تعمیر کی خاطر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں 4200 کنال اراضی اپنی تحویل میں لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق این ایچ ای سی کی طرف سے اراضی تحویل میں لینے کے نتیجہ میں 150 خاندان بے گھر ہو جائیں گے۔ اس صورتحال پر کشمیری عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اور انہوں نے احتجاج پر غور شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی ایکٹ کی دفعہ 370 کے تحت بیرون ریاست کی کوئی بھی ایجنسی‘ ادارہ یا فرد اراضی کو اپنی تحویل میں لینے یا خریدنے کا مجاز نہیں۔ جب تک کٹھ پتلی حکومت اسے معاہدہ کے بعد پٹہ پر نہ دے۔ نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن کے مطابق کشن گنگا دریا پر مذکورہ پراجیکٹ کے تحت 37 میٹر اونچا ایک ڈیم تعمیر ہو گا۔ اس کے علاوہ 697 میٹر کے رقبے پر ڈیم کی تعمیر کے دوران 1350 ملین یونٹ انرجی تیار کرنے کا منصوبہ ہے جس کے نتیجے میں 3x110 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔
کشن گنگا پراجیکٹ / اراضی
کشن گنگا پراجیکٹ / اراضی