نوجوانوں کو خودروزگار سکیم کے تحت ایک ارب روپے کے قرضے فراہم کرینگے : شہباز شریف ....وفد کے ہمراہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
لاہور (خبر نگار/ ثناءنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو اپنے پا¶ں پر کھڑا کرنے کیلئے خود روزگار سکیم کا انقلابی منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت نوجوانوں میں ایک ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ قرضوں کی فراہمی میں ہنرمند نوجوانوں کو ترجیح دی جائیگی اور قرضہ کی زیادہ سے زیادہ حد 50 ہزار روپے فی کس ہو گی۔ حکومت پنجاب صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے فیروز پور روڈ پر کاچھا کے مقام پر جدید فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کے قیام کے منصوبے کی اصولی طور پر منظوری دیتے ہوئے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خود روزگار سکیم اور فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے خود روز گار سکیم کیلئے بین الاقوامی شہرت کی حامل آڈٹ کمپنی کا انتخاب کرنے‘ کوٹ لکھپت سے منتقل ہونے والی سبزی منڈی میں بھی تمام سہولتوں کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی‘ ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل جنید رحمت اور سیکٹر انچارج بریگیڈئر شاہد مجید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کلمہ چوک فلائی اوور کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر این ایل سی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ جدید فن تعمیر کا اعلیٰ شاہکار ہے۔ دوسری طرف وزےراعلیٰ شہباز شرےف مسلم لےگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف، صوبائی وزےر قانون رانا ثناءاللہ کے ہمراہ دو روزہ دورے پر گزشتہ شب کراچی پہنچ گئے۔وزےر اعلیٰ کراچی ائےرپورٹ پہنچے تو وہاں موجود مسلم لےگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کےا۔ائےرپورٹ کی فضا ”نواز شرےف،شہباز شرےف زندہ باد“ کے نعروں سے گونج اٹھی، بعدازاں اپنی قےام گاہ پہنچنے پر شہباز شرےف سے مسلم لےگ کے کارکنوں نے ملاقات کی۔ وہ کراچی مےں وکلائ، چےمبر آف کامرس، پرےس کلب، سول سوسائٹی کے مختلف افراد سے ملاقاتےں کرےنگے۔ قبل ازےں شہباز شریف نے لاہور مےں اجلاسوں سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ خودروزگار سکیم سے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع حاصل ہوں گے اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ پہلے سال ایک ارب روپے کے قرضے تقسیم کئے جائیں گے اور ہر سال بتدریج اس رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے خودروزگار سکیم کے لئے بین الاقوامی شہرت کی حامل آڈٹ کمپنی کا انتخاب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خودروزگار سکیم کے تحت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ”اخوت“ کے ذریعے یہ قرضے تقسیم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی تقسیم کے حوالے سے ”اخوت“ بھی اپنی صلاحیت مزید بڑھائے اور خودروزگارسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے پلان مرتب کرکے آئندہ سات روز میں پیش کرے۔ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ مارکیٹ کے قیام سے معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے منصوبے کے لئے ممبر قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ ترکی، تھائی لینڈ اور چین کا دورہ کرے اور لاہور میں جدید ترین مارکیٹ کے قیام کے حوالے سے ان ممالک میں قائم منڈیوں کے مختلف ماڈلز کا جائزہ لے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوٹ لکھپت سے منتقل ہونے والی سبزی منڈی کے آڑھتیوں کو بھی ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
شہباز شریف
شہباز شریف