امریکہ میں نو سو پینتالیس افراد نے ایک ساتھ گٹار بجا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

25 اگست 2011 (15:38)
میری لینڈ میں جوان اور بوڑھے افراد پر مشتمل ایک بڑے گروپ نے ایک ساتھ گٹار بجا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا،اس موقع پر سیکڑوں افراد سٹیج پر موجود تھے جنہوں نے موسیقاروں کی پیروی کرتے ہوئے اجتماعی فن کا مظاہرہ کیا ۔
تقریب کے اختتام پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہے کہ جلد ہی ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا جائے گا،واضح رہے کہ اس سے پہلے آٹھ سو اکیاون افراد نے ایک ساتھ گٹار بجا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...