پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک ٹیسٹ ،تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز یکم ستمبر سے شروع ہوگی

25 اگست 2011 (15:11)
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان انیس سو ترانوے سے دو ہزار دو تک چودہ ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں آٹھ میں پاکستان اور دو میں زمبابوے نے کامیابی حاصل کی جبکہ چار میچوں کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ اسی طرح ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی پاکستان کو واضع برتری حاصل رہی اورانیس سو بانوے سے دو ہزار گیارہ تک پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اکتالیس ون ڈے میچ کھیلے گئے جن میں سے سینتیس پاکستان نے جیتے جبکہ دو میںزمبابوے کو کامیابی ملی۔ ایک میچ ڈرا ہوا جبکہ ایک کا نتیجہ نہ نکل سکا۔۔دونوں ٹیموں کےدرمیان اب تک دو ہزار آٹھ میںواحد ٹی ٹونٹی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ۔تاہم بنگلا دیش کو حال ہی میں ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے بعد زمبابوے کا مورال کافی بلند ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ ہونے والی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز میں کامیابی کس کے قدم چومتی ہے۔