ہندوستان کی طرح پاکستان میں بھی کرپشن کے خلاف تحریک چلنی چاہیے۔ شاہ محمود قریشی

25 اگست 2011 (14:56)
ملتان میں اپنے والد سابق گورنرمخدوم سجاد حسین قریشی کی برسی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اناہزارے کی طرح پاکستان میں بھی کرپشن کے خلاف تحریک چلنی چاہیے ۔ کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں امن کے لیےسیکورٹی اداروں کو کردارادا کرنا پڑے گا۔ ۔نئے صوبوں کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے میں کوئی حرج نہیں مگراس کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔