کراچی کے حالات کی خرابی کے ذمہ دار سندھ حکومت میں شامل پی پی ، ایم کیو ایم اور ایے این پی ہیں۔ جماعت اسلامی نائب امیر پروفیسر غفور احمد

25 اگست 2011 (14:41)
ادارہ نور حق میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پروفیسر غفور احمد کا کہنا تھا کہ اہل کراچی اپنے مستقبل سے بری طرح مایوس اور خود کو تنہا سمجھ رہے ہیں۔ تاہم مشکل کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی مظلوموں کے لیے ظالموں کے خلاف صف آراء ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے ملگ گیر سطح پر جماعت اسلامی یکجہتی کراچی تحریک کا آغاز کررہی ہے اور اس سسلسلے میں جمعہ کو جامع مسجد بنوری ٹاؤن سے مزار قائد تک ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے خطیب حضرات سے اپیل کی کہ وہ جمتعہ الوداع اور عید الفطر کو یوم دعا کے طور پر منائیں۔