گرفتارافرادکا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہوان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ
کراچی کےمقامی ہوٹل میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپورکی جانب سے دیئےگئےافطارڈنرسےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نےکہاکہ حکومت نےجرائم پیشہ افراد کےخلاف سخت ایکشن لیتےہوئےبڑی تعداد میں شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہوان کےخلاف سخت کارروائی کررہےہیں جبکہ تمام سیاسی پارٹیوں کو بھی اس معاملےپر بریفنگ دینگے۔