کوہستان میں طوفانی بارشوں سےہلاک ہونے والوں کی تعداد د پینتیس ہوگئی،پچیس افراد اب بھی لاپتہ ہیں، سیلابی ریلے سے اسی مکان بھی تباہ ہوئے

25 اگست 2011 (12:34)
کوہستان کےعلاقے وادی کندیاں میں رات بھر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آنے سے سیلابی ریلے میں اسی سے زائد مکانات بہہ گئے۔ ادھرکوہستان کی تحصیل گھبرال میں سیلابی ریلے نے سولہ دیہات میں تباہی مچا دی۔ ڈی سی او امتیاز شاہ کے مطابق اب تک پینتیس لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں جبکہ پچیس افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ سیلابی ریلےکی وجہ سے گھبرال جانے والے تمام راستے بہہ چکے ہیں جس کے باعث مقامی آبادی کے افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور متاثرین کو اشیائے خورونوش کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔