کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع ، رینجرز اہلکار شہر میں نوگو ایریاز کو ختم کرکے دفاع میں گولی بھی چلا سکیں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ نےرینجرز کےاختیارات میں اضافے کانوٹی فیکشن جاری کردیا ہے جس میں رینجرزکوپولیس کی طرزکےاختیارات دئیے گئے ہیں،نوٹیفکیشن کےمطابق رینجرزکوشہرمیں نوگو ایریازختم کرنےکااختیارہوگا، اس کے علاوہ رینجرزکراچی میں دہشتگردی کےخاتمےکےلئےطاقت کا استعمال کرتےہوئے ٹارگٹ کلراوربھتہ مافیا کےخلاف کارروائی کرسکےگی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ رینجرزکوبغیروارنٹ جرائم پیشہ افراد اوردہشت گردوں کی گرفتاری کے اختیارات ہوں گےجبکہ جرائم پیشہ افراد کی موجودگی میں رینجرزکسی بھی علاقے کا محاصرہ کرسکےگی ،رینجرز کو اسلحے کی نمائش پربغیروارنٹ گرفتاری کا بھی اختیار حاصل ہو گا اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیےرینجزاہلکار اپنے دفاع میں گولی بھی چلا سکیں گے۔