پاک افغان سرحد پر ایف سی کے کیمپ کے قریب امریکی جاسوس طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا

25 اگست 2011 (12:03)
مقامی حکام کے مطابق تباہ ہونے والے جاسوس طیارے کا ملبہ اکھٹا کر کے ایف سی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن شہر کے قریب پاک افغان سرحد پر فضائی نگرانی کے لیے امریکن جاسوس طیارے اکثر و بیشتر فضا میں گھومتے رہتے ہیں۔ جمعرات کی شام کو بھی ایک امریکی جاسو س طیارہ فضائی نگرانی کے لیے معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق طیارہ میدانی علاقے میں گرا جس سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔