آئی سی سی ون ڈے رینکنگ....آسٹریلیا بدستور سرفہرست پاکستان کی چھٹی پوزیشن

25 اگست 2011
دبئی ( آئی این پی) آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی، آسٹریلیا بدستور سرفہرست ، سری لنکا نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ بیٹنگ کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ بدستور سرفہرست ، باﺅلنگ میں انگلینڈ کے گریم سوان اور آل راﺅنڈرز میں آسٹریلیا کے شین واٹسن پہلے نمبر پر آ گئے۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق ون ڈے کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر ی گئی ہے جس میں آسٹریلیا 130 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سری لنکا 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 117 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پاکستان 100 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ بیٹنگ کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ سرفہرست ، باﺅلنگ میں انگلینڈ کے گریم سوان پہلے، پاکستان کے سعید اجمل چوتھے نمبر پر ہیں۔ آل راﺅنڈر میں آسٹریلیا کے شین واٹسن پہلے، پاکستان کے شاہد آفریدی تیسرے، محمد حفیظ چھٹے نمبر پر ہیں۔