ٹی 20 ٹورنامنٹ : ذوالقرنین حیدر کا مستقبل میں لاہور سے نہ کھیلنے کا فیصلہ

25 اگست 2011
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے زیراہتمام 25 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لئے لاہور کی دونوں ٹیموں میں جگہ نہ بنا سکنے والے ذوالقرنین حیدر نے مستقبل میں کبھی بھی لاہور سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں کوئٹہ یا کسی اور ٹیم کی نمائندگی کرینگے اس سلسلہ میں جلد رابطہ کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالقرنین حیدر نے ٹیم میں نہ شامل کرنے پر ایل سی سی اے کے صدر سے سخت نالاں ہوئے تھے جنہوں نے اسے بتایا کہ لاہور کی ٹیموں کی سلیکشن انہوں نے نہیں بلکہ پی سی بی کے تین ارکان جن میں فخر زمان، ذاکر خان اور سلطان رانا بھی موجود تھے کے ساتھ ملکر لاہور کی ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔