زیورخ (این این آئی) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نئی درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے، ہالینڈ نے عالمی چیمپئن سپین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، نئی فٹبال رینکنگ کے مطابق ہالینڈ دوسرے سے پہلے جبکہ سپین پہلے سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ جرمنی بدستور تیسرے نمبر پر ہے ، انگلینڈ دو درجے ترقی سے چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر آ گیا ہے۔ یوراگوئے بدستور پانچویں نمبر پر برقرار ہے، برازیل کو دو درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے۔ اٹلی نے ایک درجہ ترقی کر کے آٹھویں کی جگہ ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ پرتگال ایک درجہ تنزلی کے باعث ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلا گیا ہے، ارجنٹائن نے کروشیا سے نویں پوزیشن چھین لی ہے اور اسے دسویں نمبر پر دھکیل دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38