عید پر سٹیج ڈرامہ، الحمراءہال کے حصول کیلئے پروڈیوسروں کی ”بولی“

25 اگست 2011
لاہور (کلچرل رپورٹر) عیدالفطر پر سٹیج ڈرامے پیش کرنے کیلئے الحمرا ہال نمبر I اور ہال نمبر2 حاصل کرنے کیلئے پروڈیوسروں نے ”بولی“ لگائی۔ علی رضا نے 7 لاکھ روپے لگا کر ہال نمبر I جبکہ تنویر نے ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی بولی لگا کر ہال نمبر2 حاصل کر لیا۔ اس موقع پر لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمدعلی بلوچ اور تین ڈپٹی ڈائریکٹرز موجود تھے۔