مکرمی! بارش خدا کی رحمت ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن بارش ہونے کے بعد بعض لوگوں کی نااہلی سے یہ رحمت ہمارے لئے زحمت بنا دی جاتی ہے۔ گلیوں اور محلوں میں بارش کے بعد پانی کھڑا ہو جاتا ہے ۔ اس میں بدبو اور زہریلے جراثیم پیدا ہو جاتے ہیں اور آج کل تو ڈینگی بخار کی وباءنے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ میری درخواست ہے کہ بارش کے بعد کھڑے ہو جانے والی کو نکالنے کا مستقل انتظام کیا جانا چاہئے۔ خدا کی رحمت کو زحمت بننے سے روکا جائے۔(مدیحہ بشیر، لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024