واپڈا چندے پر

25 اگست 2011
مکرمی! اندرون بھاٹی گیٹ محلہ چومالہ، اسلام خان، پٹ رنگاں میں نیا ٹرانسفارمر لگانے کے لیے مقامی رہائشیوں سے چندہ اکٹھا کرکے لنٹر ڈلوا دیا گیا ہے۔ اب واپڈا اہلکاروں کی فرمائش پر لیگی کارکنان گراﺅنڈ تار کیلئے مزید چندہ اکٹھا کر رہے ہیں جس سے بور کروایا جائے گا۔ کیا بجلی پیدا کرنے کے لئے لوگوں کو پاور پلانٹ بھی خود لگوانا پڑے گا۔
(اہل علاقہ رابطہ نمبر: 0322-4228228)