راولپنڈی: زمبابوے ایئرفورس کے سربراہ ایئرمارشل جان جیکب نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرمارشل جان جیکب اور چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحرشمشاد مرزا نے پاکستان اور زمبابوے کے دیرینہ تعلقات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع اورسیکیورٹی میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ایئرمارشل جان جیکب نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ تینوں مسلح افواج کے دستے نے ایئرمارشل جان جیکب کو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے کےعزم کا اظہار
Apr 25, 2025 | 17:54