اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزشازیہ مری نے بیان میں کہا ہے کہ پہلگام واقعے اور بھارتی ردعمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بھارت پاکستان فوبیا سے باہر آئے اور عالمی خارجہ پالیسی کا احترام کرنا سیکھے، نہتے لوگوں کے قتل پر پڑوسی ملک پر الزام لگانے کے بجائے معاملہ کی تحقیقات کرنی چاہیے تھی، پاکستان ایک ذمہ دار اور مضبوط ملک ہے، بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ پھیلانے کا عادی بن چکا ہے، حیرت ہے کہ کسی تفتیش یا ثبوت کے بغیر بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام لگایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے بھارت میں نفرت کو فروغ دیا اور اب پاکستان کے خلاف بھی یہی کام کر رہی ہے۔
بھارت پاکستان فوبیا سے باہر آئے اور عالمی خارجہ پالیسی کا احترام کرنا سیکھے،شازیہ مری
Apr 25, 2025