اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ریگولیٹری سہولت، کاروبار میں آسانی اور مارکیٹ کی ترقی کے اپنے عزم کے تحت سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اپنے ہیڈ آفس میں سیکشن 42 لائسنسنگ کے لیے ایک خصوصی معاونت ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ڈیسک کمپنیز ایکٹ 2017 کی سیکشن 42 کے تحت لائسنس حاصل کرنے والے درخواست دہندگان کو عملی رہنمائی فراہم کرے گا، درخواستوں کی ابتدائی جانچ پڑتال کرے گا اور لائسنسنگ عمل میں غیر ضروری تاخیر کو کم کرے گا۔اس سلسلے میں ایس ای سی پی نے ایک معیاری ای میل ایڈریس بھی جاری کیا ہے جو سیکشن 42 کمپنی لائسنس سے متعلق تمام درخواستوں اور مراسلات کا واحد رابطہ پوائنٹ ہوگا۔ یہ مرکزی نظام مواصلت کی کارکردگی بڑھانے اور اسٹیک ہولڈرز کے استفسارات کے فوری جوابات یقینی بنائے گا۔
ایس ای سی پی نے سیکشن 42 لائسنسنگ درخواستوںکیلئے خصوصی معاونت ڈیسک قائم کر دیا
Apr 25, 2025