پاکستان میں بنیادی تعلیمی جائزہ: چیلنجز اور مواقع کے عنوان پر سیمینار 

Apr 25, 2025

اسلام آباد ( خصو صی ر پور ٹ )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے تعاون سے گذشتہ روز  "پاکستان میں بنیادی تعلیمی جائزہ: چیلنجز اور مواقع "کے عنوان پرایک سیمینار منعقد کیاجس کا مقصد ملک میں ابتدائی تعلیم کی موجودہ صورتحال کا تجزیہ کرنا، درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنا اور ممکنہ حل و مواقع کی نشاندہی کرنا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ ابتدائی عمر میں بچوں کی تعلیم صرف تعلیمی جائزے (Assessment) تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ بچوں کی سماجی، نفسیاتی اور جذباتی نشوونما کو بھی یکساں اہمیت دی جانی چاہیے تاکہ ان کی مضبوط بنیاد رکھی جا سکے۔ڈاکٹر ناصر محمود نے سکولوں میں بچوں کے لئے ''اینبلنگ انوائرمنٹ'' یعنی معاون تعلیمی ماحول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نظام تعلیم میں اصلاحات کے ذریعے نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ طلبا کو ایک متوازن اور مثر شخصیت بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ''آج کے بچے کل کے معمار ہیں '' اور ان کی ہمہ جہت ترقی ہمارے قومی مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔سیمینار کے افتتاحی سیشن میں ڈاکٹر محمد شاہد سورایا نے قومی تعلیمی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی اسسمنٹ پالیسی ملک میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔دیگر مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر عدنان ظفر اور  ڈاکٹر عبداللہ فردوس شامل تھے۔ 

مزیدخبریں