روات،خود کو کسٹم اہلکار ظاہر کرکے شہری کو لوٹنے میں مصروف4 رکنی گینگ گرفتار

Apr 25, 2025

کلرسیداں(نامہ نگار)روات پولیس کی بڑی کامیابی،خود کو کسٹم اہلکار ظاہر کرکے شہری کو لوٹنے میں مصروف 4 رکنی گینگ گرفتار، شہری سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی،ملزمان سے جعلی نمبر پلیٹیں، ہتھکڑی، ریوالونگ لائٹ، وائرلیس سیٹ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا،گرفتار ملزمان کی شناخت ز یشان، حسن، اسد اور فرحان کے نام سے ہوئی ہے ملزمان شہری سے واردات کر رہے تھے کہ پولیس نے مشکوک جان کر چیک کیا،ملزمان نے اپنا تعارف کسٹم اہلکاروں کے طور پر کروایا جو تحقیقات پر ثابت نہ کر سکے،ملزمان خود کو سرکاری ادارے کے اہلکار ظاہر کر کے گاڑیاں روکتے اور شہریوں کو لوٹتے تھے،گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا،بروقت اور موثر کارروائی پر ایس پی صدر نبیل کھوکھر کی اے ایس پی صدر، ایس ایچ او روات اور ٹیم کو شاباش بھی دی۔

مزیدخبریں