جنڈ (نمائندہ نوائے وقت)اقراء ایجوکیشن سسٹم پنڈی گھیب کی سالانہ ایوارڈ تقریب ادارے کے ہال میں نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب، حافظ محمد زنیر یونس تھے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قوم کا مستقبل بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت سے ہی وابستہ ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کر کے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔ تقریب میں معزز مہمانان گرامی جن میں ڈپٹی ڈی ای او پنڈی گھیب محترمہ امبر نوروز، ایجوکیشن آفیسر محترمہ ثمینہ شاہین، پروفیسر نسیم حیدر، ڈاکٹر قاضی محمود الحسن، جناب شاھد لطیف، حاجی ارشد محمود، عرفان احمد غوث، اور حافظ محمد رمضان قاضی شامل تھے، نے شرکت کی۔
جنڈ،اقراء ایجوکیشن سسٹم پنڈی گھیب میں سالانہ ایوارڈ تقریب
Apr 25, 2025