نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگرس نے پہلگام کو انٹیلی جنس کی ناکامی اور سکیورٹی کی خامی قرار دے دیا۔ کانگریس نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی اور خراب سکیورٹی کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ کانگرس نے کہا ہے کہ پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی اور سکیورٹی کی خامی کا جامع تجزیہ ہونا ضروری ہے۔ عوامی مفاد میں انٹیلی جنس کی ناکامی اور سکیورٹی کی خامیوں پر سوالات اٹھانے چاہئیں۔ کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا بھی پہلگام واقعے پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ہندوتوا پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب نفرت آمیز نظریات کا پرچار کیا جائے گا تو اس کا ردعمل بھی سخت آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور مسیحوں سمیت مختلف اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل نہیں۔ مسجد کو مندر بنایا جا رہا ہے جبکہ گرجا گھروں کو آگ لگائی جا رہی ہے۔ کانگرس کی سربراہ سونیا گاندھی کے داماد نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں میں عدم تحفظ بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام کا واقعہ اسی نفرت آمیز ہندوتوا کی سوچ کا ردعمل بھی ہو سکتا ہے۔
پہلگام واقعہ بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی، تحقیقات کرائی جائے: کانگریس
Apr 25, 2025