ایک تولہ سونا 3لاکھ 52ہزار  روپے پر مستحکم‘ ڈالر 10پیسے مہنگا

Apr 25, 2025

کراچی (کامرس رپورٹر) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 52ہزار روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10گرام سونا 3لاکھ 1ہزار 783روپے کی قیمت پر برقرار رہا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3338 ڈالر پر مستحکم رہی۔ علاوہ ازیں فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹربنک میں ڈالر 10پیسے اضافے سے 281.30 روپے پر آ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 9 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 282.58 روپے ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں