رواں ماہ بیرونی اکاؤنٹ مستحکم‘ مالی کارکردگی بہتر ہوئی: وزارت خزانہ 

Apr 25, 2025

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے اپریل کے لیے اکنامک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر اس استحکام کو ظاہر کر رہے ہیں، مالی کارگردگی بہتر ہوئی ہے بیرونی اکاؤنٹ مستحکم ہوئے ہیں اور افراط زر کم ہو رہا ہے، ریونیو میں اضافہ اور اخراجات پر قابو پانے سے مالی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملی اور پرائمری بیلنس سرپلس ہوا کرنٹ اکاؤنٹ میں بہت زیادہ سرپلس ہوا ہے ترصیلات بڑھ گئی اور برآمدات میں گروتھ ہو رہی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شر مبادلہ مستحکم ہے‘ افراط زر کم ترین سطح پر ا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مجبوری صنعتی سرگرمی کمزور رہی ہے تاہم آٹوموبیل میں بہتری ائی،رپورٹ میں کہا گیا کہ ربیع سیزن میں گندم 22.7 ملین ایکڑ رقبے پر کاشت ہوئی جس سے 27.9 ملین ٹن پیداوار متوقع ہے،زرعی قرضوں کی تقسیم میں 15.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور اور 1654 ارب روپے کے قرضے تقسیم کیے گئے زرعی مشینری کی درامد میں 40.5 فیصد کا اضافہ ہوا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایل ایس ایم سیکٹر پر دباؤ ہے،کرنٹ اکاؤنٹ 1.7 ارب ڈالر سرپلس رہا اشیاء کی برآمد میں 7.7 فیصد کا اضافہ ہوا جو 24.7 بلین ڈالر ہو چکی ہیں تجارتی خسارہ 18.7 بلین ڈالر ہے۔

مزیدخبریں