لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن مشترکہ پنٹیک ایکسپو 2025 میں جدید منصوبے پیش کیے۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج (ویمن) کو فخر ہے اس نے پنٹیک میں پاکستان کو درپیش اہم ترین مسائل کے حل کیلئے 5 جدید اور تخلیقی منصوبے پیش کیے ۔ یہ کثیرالمضامین تحقیقی منصوبے کالج کی تحقیق، جدت اور سماجی فلاح کے عزم کا عملی ثبوت ہیں۔ ڈینگی ریسرچ،آرگینک مصالحہ جات، الرٹ گارڈ، سمارٹ آبپاشی،سموگ کنٹرول۔ منصوبے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں گورنمنٹ گریجویٹ کالج گلبرگ نہ صرف پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز کو سمجھتا ہے بلکہ ان کے حل کیلئے عملی اقدامات بھی کر رہا ہے۔
جی جی سی کالج خواتین:ملکی مسائل کے حل کیلئے 5 جدید ،تخلیقی منصوبے پیش
Apr 25, 2025