لاہو ر(خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا آج اسرائیل اور بھارت کے یوم مذمت کے طور پر منایا جائے گا۔ منصورہ سے جاری بیان میں کہا صہیونی افواج فلسطینیوں اور ہندوتوا کے پیروکار کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہے ہیں۔ پوری پاکستانی قوم اس سفاکیت کیخلاف متحد ہوکر یوم مذمت منائے گی۔ امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن نے علما اکرام سے اپیل کی ہے وہ آج کے خطبات میں غزہ میں جاری مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا ذکر کریں اور مظلوموں کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ علما اور آئمہ اکرام مسئلہ فلسطین کے بارے میں قوم میں آگاہی پیدا کریں۔
علما ،آئمہ اکرام مسئلہ فلسطین پر قوم میں آگاہی پیدا کریں:امیر العظیم
Apr 25, 2025