لاہور (نامہ نگار) لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 12ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ 12 ہزار438 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 413 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر سے 12 ہزار سے زائد افغان باشندے ڈی پورٹ
Apr 25, 2025