تعلیمی سال شروع‘ 24 روز میں بچوں  کو میٹرک ٹیک کی کتابیں نہ مل سکیں

Apr 25, 2025

لاہور (لیڈی رپورٹر) نیا تعلیمی سال شروع ہوئے 24 روز گزر گئے، میٹرک ٹیک کی نصابی کتب تاحال بچوں کو نہیں مل سکی ہیں جس کی وجہ سے طلبہ اور والدین پریشان ہیں۔ منصوبے کے تحت بچوں کو ایگریکلچر،ہیلتھ سائنسز، کمپیوٹر اور فیشن ڈیزائننگ میں میٹرک ٹیک کروایا جانا تھا۔ سکولوں میں میٹرک ٹیک کی کتابوں کی عدم فراہمی کے باعث طلبہ مایوس ہیں۔طلبہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے میٹرک ٹیک کی کتابیں فی الفور فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں