گوجرانوالہ، قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا محمد صدیق خاں نے موجودہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بند راستوں کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ کاروباری برادری کو سہولت دی جا سکے اور درآمد و برآمد کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔رانا محمد صدیق خاں نے اپنے بیان میں کہا کہ کاروباری برادری اس ملک کی معیشت کی بنیاد ہے اور تاجروں کو سہولت دینا گویا قومی ترقی کو فروغ دینا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں جب کہ ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے میں تاجر اور صنعتکار اپنی محنت اور وسائل کے ساتھ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کی کوشش کر رہے ہیں،لیکن بند راستے اور غیر یقینی حالات ان کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں،صدر چیمبر رانا محمد صدیق خاں نے اپنے وژن کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت کا بنیادی مقصد گوجرانوالہ کی کاروباری برادری کو مضبوط بنانا، ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اور ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہے۔
کاروباری برادری ملک کی معیشت کی بنیاد ہے:رانا صدیق
Apr 25, 2025