قلعہ دیدار سنگھ:کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی 20 دکانیں سیل  

Apr 25, 2025

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ،صوصی)کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی،اے سی صدر نے 20 دوکانیں سیل کردیں،فیس کی مد میں 85 لاکھ روپے واجبات ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ سردار ناصر شہزاد ڈوگر نے چیف بلڈنگ انسپکٹر شاہد عباس ودیگر عملہ کے ہمراہ کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر مین حافظ آباد روڈ شرقی چونگی کے قریب 20 عدد دکانوں کو سیل کردیا۔اے سی صدر کانمائندہ خصوصی نوائے وقت حسیب پندھیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا سیل کی گئی دوکان مالکان نے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں 85 لاکھ روپے واجبات ادا نہیں کیے تھے انتظامیہ کہ جانب سے متعدد بار نوٹس جاری کیے گئے، اے سی صدر سردار ناصر  شہزاد ڈوگر کا کہنا تھا کہ کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بلا تفریق جاری رہے گی_

مزیدخبریں