حافظ آباد:دفعہ 144کے تحت گندم کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی 

Apr 25, 2025

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144کے تحت ضلع بھر میں گندم کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد کر دی ۔ضلع کے تمام شہری،دیہی علاقوں سمیت موٹر وے ایم 2اور موٹر وے ایم4کے اطراف میں گندم کی فصل کی کٹائی کے بعد اسکی باقیات کو جلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے خلاف ورزی کرنے والے زمینداروں،کاشتکاروں اور کسانوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔پابندی کا اطلاق فوری طور پر ایک ماہ کے لیے ہو گا۔

مزیدخبریں