زمبابوے کیخلاف دوسرا ٹیسٹ ‘بنگلہ دیش کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان 

Apr 25, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔بیٹرانعام الحق کی تین سال بعد ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔زمبابوے کی ٹیم کو میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 28 اپریل سے چٹوگرام  میں شروع  ہوگا۔پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی میزبان بنگلہ دیشی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انعام الحق کو ذاکر حسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تنویر اسلام بھی سکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ان کو ناہید رانا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بنگلہ دیشی سکوا ڈ کی قیادت نجم الحسن شانتو کریں گے جبکہ مہدی حسن مرزا ان کے نائب ہوں گے، دیگرکھلاڑیوں میں محمود الحسن جوئے،شادمان اسلام، انعام الحق، مومن الحق،مشفق الرحیم،معید الاسلام عنکون،ذاکر علی ، تیج الاسلام،نعیم حسن، تنویر اسلام،حسن محمود، خالد احمد اور تنظیم حسن ثاقب شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں