سٹاک مارکیٹ:پاک بھارت کشیدگی،100 انڈیکس میں2206پوائنٹس کی کمی

Apr 25, 2025

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، فچ کی پاکستانی روپے کی قدر کم کرنے کی پیش گوئی اور پاکستان کیلئے امریکی ٹیرف میں کمی پر تاحال مثبت پیش رفت نہ ہونے جیسے عوامل سٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہوئے اورگزشتہ روز کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز فروخت کا شدید دباؤرہا جس کے نتیجے میں ایک موقع پر  100 انڈیکس میں2565 پوائنٹس تک کی کمی واقع ہوئی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 2206پوائنٹس کم رہا اور مارکیٹ 1لاکھ17ہزار اور 1لاکھ16ہزارپوائنٹس کی دو نفسیاتی حدوں سے نیچے گر گئی جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 240ارب روپے ڈوب گئے اور 73.34فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔

مزیدخبریں